• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر سادگی سے منائی جائے، حکومتی ادارے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئرناظم رحیم کاکڑسرور بازئی، سلیم قریشی، نسیم الرحمن ودیگر ممبران نے تمام اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالفطر سادگی سے منائیں اور عید کی خوشیوں میں غریبوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں اس کے علاوہ تمام حکومتی ادارے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے شہر میں پانی کی فراہمی ممکن بنائیں اور شہر کے روڈوں نالیوں اسٹریٹ لائٹس کو بحال کیا جائے اس کے علاوہ شہر میں آوارہ کتوں کے غول کے غول پھر رہے ہیں ان کو تلف کیا جائے بیان میں عوامی نمائندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ترقیاتی عمل میں کرپشن سے اجتناب کریں اور اپنے اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں ۔
تازہ ترین