• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھااورخوشاب میں 4تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

سرگودھا،خوشاب،ہیڈ فقیریاں(نامہ نگاران،نمائندہ جنگ )سرگودھا اورخوشاب میں چارتھانوں کےایس ایچ اوزکو تبدیل کردیا گیا ۔ڈی پی اوسرگودھا سہیل چوہدری نے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا ۔ایس ایچ اوتھانہ ساہی وال سمیع اﷲ خان کو ایس ایچ اوتھانہ بھاگٹانوالہ ،سب انسپکٹر عارف چیمہ کو ایس ایچ اوتھانہ سلانوالی جبکہ ایس ایچ اوتھانہ سلانوالی حافظ نویداکرم کو ایس ایچ او تھانہ ساہی وال تعینات کر دیا گیا ۔ فرائض میں غفلت اور عوامی شکایات پر ایس ایچ اوتھانہ بھاگٹانوالہ انسپکٹر عبدالرزاق کو فوری پولیس لائن رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔ڈی پی او خوشاب نے سب انسپکٹر عظمت جوئیہ کو ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کے پیشرو سب انسپکٹر ملک عبدالرحیم کو ایس ایچ او تھانہ صدر تعینات کردیا ۔ پو لیس تھا نہ میا نہ گوندل کے کمپیو ٹر انچارج ذوالقرنین حیدر کا تبادلہ میا نہ گوندل سے ملکوال کر دیا گیا اور تھا نہ سول لائن سے محمد عون عباس کو میا نہ گوندل تعینات کردیاگیا ۔
تازہ ترین