• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا‘پار اچنار میں دہشت گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سرگودھا (نامہ نگار) پار اچنار میں دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف سرگودھا میں مجلس وحدت المسلمین کے کارکنوں نے امام بارگاہ بلاک نمبر 7کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔احتجاجی ریلی بلا ک نمبر 7 سے شروع ہوئی اور حسین چوک میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ مظاہرے کی قیادت مجلس وحد ت المسلین ضلع سرگودھا کے جنرل سیکرٹری مولانا حسن امیر علوی نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارا چنار میں دہشت گردی کے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے واقعات کے سد باب کیلئے اقدامات کئے جائیں اور بے گناہ افراد کو قتل کرنے والوں کو سرعام سزا دی جائے۔ اس موقع پر آصف ریاض ،قمر عباس ،علی عباس ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین