• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،جعلسازی سے بھرتی ہونیوالے30پی ٹی سی ٹیچر برخاست

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )محکمہ تعلیم میں لاکھوں روپے رشوت دیکر جعلسازی سے بھرتی ہونے والے 30پی ٹی سی ٹیچروں کو 25تا30برس بعد نوکری سے فارغ کرتے ہوئے برخاست کردیا گیا ہے ان کی برخاستگی کے احکامات ڈی ای او شیخ حسنات احمد کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں دریں اثناء صدر ایلیمنٹری ٹیچر ایسوسی ایشن سید شفیق الرحمن شاہ نے سیکرٹری تعلیم پنجاب کو ایک تحریری درخواست دی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈی ای او ایلیمنٹری کا فوری طور پر طبعی معائنہ کروایا جائے اور ان کی دماغی حالت کی رپورٹ آنے تک کام سے روک دیا جائے ان کو قبل ازیں ای ڈی او ایجوکیشن لاہور نے بھی کرپشن کے مبینہ الزام پر سرنڈر کیا تھا دریں اثناء ڈی ای او ایلیمنٹری آفس کے ذرائع نے کہا ہے کہ شیخ حسنات احمد نے جعلسازی پکڑے جانے پر 30ٹیچروں کو برخاست کیا ہے اور ان پر زہنی توازن درست نہ ہونے اور کرپشن کے لگائے جانے والے الزامات درست نہ ہیں
تازہ ترین