• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی کے گائیڈنس سینٹر کی کمیونٹی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے کراچی کی غریب آبادی میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اورنگی ٹاؤن کے قرب و جوار کے تقریباً 63خاندانوں میں راشن کی تھیلیاں تقسیم کی گئیں جن میں بنیادی ضروریات کی چیزوں کے علاوہ افطار کا بھی سامان موجود تھا۔گائیڈ نس سینٹر کے کنوینر سراج خلجی نے سر سید یونیورسٹی کے طالب علموں کی ان کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم قوم کا مستقبل ہیں اور انہیں قوم کی خدمت کے جذبے سے سر شار ہونا چاہیئے۔

تازہ ترین