• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ سندھ ، 6تحقیقی جرائد شائع کرنے کی منظوری دیدی گئی

جامشورو( نا مہ نگار)شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے نیچرل سائنسز کے شعبے میں تحقیقی کو فروغ دلانے کے لیے مزید 6تحقیقی جرائد شائع کروانے کی منظوری دے دی ہے جن میں تحقیقی مواد شامل ہوگا اور وہ باقاعدگی سے شائع کروائے جائیں گے۔ اس ضمن میں ڈین نیچرل سائنسز فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر اختر حسین مغل کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ 6جریدے تحقیق پر مبنی معیاری جرنلز ہونگے۔ مذکورہ جرائد میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، اینیمل سائنسز، نیوٹریشن، فوڈ اینڈ ہیلتھ کیئر، میتھمیٹکس اینڈ اسٹیٹسٹکس، فزیالوجیکل سائنسز اور ایکوا کلچر اینڈ فشریز شامل ہیں۔ مذکورہ جرنلز متعلقہ شعبے سے شائع کیے جائیں گے جن کے سرپرست وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت اور مدیر اعلیٰ ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اختر حسین مغل ہونگے۔ اس حوالے سے رجسٹرار کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

تازہ ترین