• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان پوست کی کاشت ،بھارت شراب استعمال کرنیولا دنیا کابڑاملک ہے، کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم

لاہور (این این آئی ) کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کہا ہے کہ افغانستان آج بھی دنیا کی 70فیصدپوست کی کاشت جبکہ بھارت شراب استعمال کرنے والا بڑا ملک ہے منشیات کے غیر قانونی دھندے سے افغانستان میں ملین ڈالر کا روبار ہو رہا ہے ، افغانستان کی فیکٹریوں میں تیار ہونے والی ہیروئین کو بین الاقوامی سطح پر پاکستانی نام لگا کر یورپ ، امریکہ اور برطانیہ کی مارکیٹوں میں فروخت کیا جا رہا ہے2017 میں بھی افغانستان پوست کاشت کرنے والا بڑا ملک سامنے آیا ہے عید کی خوشیوں اور منشیات کے عالمی دن کے موقع پر سڑکوں پارکوں اور فٹ پاتھ پر پٹرے نشہ کے عادی افراد نہ صرف ہماری توجہ کے مستحق ہیں ،والدین ماضی کی غلطیوں کو بھلا کر اپنے بچوں کو نہ صرف گلے لگائیں ۔یہ بات سید ذوالفقار حسین نے ڈرگ ایڈوئزری ٹرینیگ حب میں 26 جون منشیات کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر ڈاکٹر اکرام ، کبرا امتیاز عالیہ اکبر محسن ذوالفقار صوبیہ ظہیر عمارہ عمراور دیگرنے بھی خطاب کیا۔  پاکستان کے دوسرے ہمسایہ ملک بھارت میں ہیروئین کے استعمال کے ساتھ ساتھ شراب استعمال کرنے والا بڑا ملک ہے، سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں نشہ کرنے والے افراد کی تعداد 6.7 ملین ہے۔  محکمہ تعلیم کی جانب سے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات کے خلاف نامزد فوکل پرسن اساتذہ سے منشیات کے رحجان کو کم کرنے میں مدد ملے گی تاکہ یہ اساتذہ بعد میں اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں نشہ کے خلاف کام کرسکیں اس کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مل کر ڈرگ فری کیمپس کے ایس او پی بھی تیار کئے جارہے ہیں۔

تازہ ترین