• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت پر تنقید نہ کریں، چیمپئنز ٹرافی جیتنے کاجشن منائیں،اظہر علی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی چیمپئن ٹیم کے ایک اور ہیرو اظہر علی وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ اہل خانہ اور دوستوں نے گلے لگا کر مبارک باد دی ، گھر پہنچنے پر بھی خوب آؤ بھگت ہوئی۔ ہفتے کی شب لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں قومی اوپنر اظہر علی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ قوم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلا میچ ہارنے کے بعد ہم نئی پلاننگ کے ساتھ میدان میں اُترے اور ٹیم متحد ہوکر کھیلی۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کے بیانات پر تنقید کے بجائے جیت کا جشن منانا چاہیے، بھارت کی ٹیم اچھی ہے، لیکن ان کی بدقسمتی سے فائنل میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔ چیمپئنز ٹرافی میں فتح سب لڑکوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

تازہ ترین