• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی امداد کے باوجود تارکین وطن کا آسٹریا چھوڑنے سے انکار

ویانا (نیوز ڈیسک) آسٹریا میں تارکین وطن کی رضاکارانہ وطن واپسی کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک ہزار یورو تک کی مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے باوجود اس سکیم کے تحت اپنے وطن کی جانب لوٹنے والے پناہ گزینوں کی تعداد نہایت کم ہے۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رواں برس آسٹریا سے مالی معاونت کے ساتھ رضاکارانہ طور پر اپنے وطن لوٹنے والے تارکین وطن کی تعداد پچھلے برس کے مقابلے میں کافی کم ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق آسٹریا میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دینے والے غیر یورپی غیر ملکیوں کی رضاکارانہ وطن واپسی کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے خصوصی سکیم3ماہ قبل شروع کی گئی تھی۔ اس سکیم کے تحت اپنی مرضی سے اپنے وطن کی جانب لوٹنے والے تارکین وطن کو ایک ہزاریورو کی مالی امداد بھی فراہم کی جاتی ہے۔ تاہم اس مالی امداد کے باوجود سکیم شروع کیے جانے سے لے کر اب تک محض 427غیر ملکی اس پیش کش کے ذریعے آسٹریا سے واپس اپنے وطنوں کی جانب لوٹے ہیں۔ یہ تعداد آسٹرین حکام کی توقع سے نہایت کم رہی ہے۔ دوسری جانب بحیثیت مجموعی بھی آسٹریا سے واپس جانے والے پناہ کے متلاشی افراد کی شرح اس برس کافی کم رہی ہے۔ وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کے پہلے5ماہ کے دوران1855تارکین وطن آسٹریا سے واپس اپنے وطن کی جانب لوٹے۔

تازہ ترین