• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر قائد میں محتاط اندازےکے مطابق 12 ارب سے زائد کی عید خریداری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عید الفطرکے موقع ایک محتاط اندازے کے مطابق صرف کراچی میں 12ارب روپے سےزائد کی شاپنگ کی گی ، تاجروں کے مطابق اس سال گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 فیصد زائدشاپنگ کی گئی ہے، جس کی وجہ شہر میں امن و امان کی بہترین صورتحال ہے ،  رینجرز کی بہترین حکمت عملی وجہ سے چاند را ت کو لوگوں کا مارکیٹوں میں بہت رش رہا ، رینجرز نے مارکیٹوں میں فلیگ مارچ کیا اور ہوٹل اور رکشے والوں کو سرچ کیا گیا گیا،مارکیٹوں اور بازاروں میں سخت حفاظتی اقدامات کے تحت سیکورٹی اہلکاروں نے خارجی و داخلی راستوں کو بند کردیا ہے، پولیس کے ساتھ رینجرز کے چیک پوسٹیں بھی قائم کئے ہوئے ہیں جبکہ پارکنگ بھی مارکیٹوں دور کرائی جارہی ہے ، پارک کی گئی گاڑیوں کی بھی پولیس نگرانی کررہی ہے ، جبکہ جیب کتروں سے ہوشیار رہنےکے لئے مارکیٹوں میں ہوشیاری سے خریداری کرنے کے لئے اعلانات کئے گئے ،تاجروں کا کہنا ہے کہ خواتین کی خریداری مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوئی ہے ٹیکسٹائل ملوں کی جانب سے خواتین کے نت نئے ڈیزائن کے ڈریس پیش کئے گئے تھے ، تاہم مشہور برانڈ کے خواتین کے سوٹ کی نقل بھی فروخت ہورہی تھی جس میں قیمت کا آدھا فرق ہوتا ہے ،چاند رات کو مارکیٹیں اور بازار نما فجر تک کھلیں رہیں ، جبکہ بیوٹی پارلرز میں مہندی لگوانے والی خواتین کا فجر کی نماز تک رش رہا ،مارکیٹوں اور بازار میں چین کی مصنوعات زیادہ فروخت ہورہی ہیں خاص طور پر بچوں کے کپڑے اور شوز گاہکوں میں بہت مقبول ہورہے ہیں مارکیٹ میں چین کے بچوں کے سوٹ دیدہ زیب اور خوب صورت ہونے کے ساتھ کم قیمت بھی ہیں اسطرح چین بچوں کے شوز کی مارکیٹ پر چھایا گیا ہے ، شدید گرمی کے باعث زیادہ تر گاہک بڑے بڑے شاپنگ سینٹر کی جانب کا رخ کررہے تھے ، تاہم عوام کے رش کے باعث بعض شاپنگ کے ایئر کنڈ یشنرز بھی کام کرنے چھوڑگئے تھے ،چاند رات کو کراچی کا فیشن ایبل بازار طارق روڈ پر بہت خوب صورت سجایا گیا تھا ، جبکہ طارق روڈ کی سڑک بن جانے کے بعد طارق روڈدبئی فیسٹول کا منظر پیش کررہا ہے ، اس موقع پر دکانداروں کی جانب سے صارفین کےخریداری پر گفٹ اور انعامی اسکیموں کا اعلان کیا جارہا تھا ۔

تازہ ترین