• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر آزاد کشمیر آج مانچسٹر ائر پورٹ پہنچیں گے

مانچسٹر (غلام مصطفی مغل) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان آج مانچسٹر ائر پورٹ پہنچیں گے۔ تحریک حق خودارادیت یورپ کی تنظیم کی دعوت پر برطانیہ کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے۔ ان کا مقصد ہے کہ بھارتی افواج نے کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ برطانیہ میں کشمیری کمیونٹی کے علاوہ دیگر کمیونٹی کو یاد کرایا جائے کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کو دہشت گردی میں نہ تبدیل کیا جائے۔ صدر آزاد کشمیر کا دورہ پانچ روزہ ہوگا۔ ارکان برطانوی پارلیمنٹ اور یورپین پارلیمنٹ ممبران سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوشش کرنی ہوگی۔ تنظیم کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے روزنامہ ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ ہماری دعوت پر سردار مسعود احمد خان برطانیہ کا دوسرا دورہ کررہے ہیں، ان کا مقصد کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا ہے۔

تازہ ترین