• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندر میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی،37افراد کی ضمانت پر رہائی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سمندر میں نہانے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کے الزام میں 37سے زائد ملزمان کو سٹی کورٹ کی عدالتوں نے ضمانت پر رہا کردیا۔پولیس نے ملزمان کو پیش کیا۔ عدالت نے ذاتی مچلکوں پر ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔عدالت نے حکم دیا کہ تمام ملزمان متعلقہ عدالت میں پیش ہو کر فی کس دس ہزار روپے زر ضمانت جمع کرائیں۔

تازہ ترین