• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر اکمل اور محمد عرفان بھی ہائی پرفارمنس کرکٹ کیمپ کیلئے طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم لاہور ورلڈ الیون کے چار میچوں کی میزبانی کرے گا۔ اس سے قبل دوجولائی سے این سی اے میں ہائی پرفارمنس کیمپ لگایا جارہا ہے۔ جس میں عمر اکمل اور محمد عرفان سمیت27 کرکٹرز کو طلب کیا گیا ہے۔ 28 جولائی سے کاکول میں پی سی بی بوٹ کیمپ لگائے گی۔ آئندہ چند دن میں چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان سرفراز احمد کے درمیان ملاقات کا امکان ہے۔ جس میں بوٹ کیمپ میں کھلاڑیوں کے لئے پالیسی طے کی جائے گی۔ پی سی بی بوٹ کیمپ کے دوران کئی کھلاڑیوں کو کیریبین لیگ کے لئے این او سی جاری کر چکا ہے۔ آئی سی سی بورڈ کا پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان  ٹی ٹوئنٹی میچوں کے انعقاد پراتفاق ہوا ہے۔ انہیں بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچوں کا درجہ دیا جائے گا ۔ ورلڈ الیون کی غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم دبئی میں 17 ستمبر کو تشکیل دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چار میچز ممکنہ طور پر 22، 23، 28 اور 29 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین