• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فوج اور پوری قوم نے جس ہمت بہادری اور مستقل مزاجی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے وہ ناصرف قابل فخر ہے بلکہ لائق تحسین ہے۔ ایسے حالات میں جب بھی ہماری قوم کو کوئی خوشی ملتی ہے تو پوری قوم جذباتی ہو جاتی ہے۔ ہماری قوم کو کرکٹ سے جذباتی وابستگی ہے۔ ہماری ٹیم نے یکجہتی سے کھیلا اور پاکستانی قوم کو چیمپئن ٹرافی کا تحفہ انڈیا کی مضبوط ٹیم سےچھین کر عید کے تحفے کے طور پر پاکستانیوں کو دیا۔ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے جیت کے بعد پہلے سجدئہ شکر ادا کیا پھر جشن منا کے پوری قوم کو پیغام دیا کےسب سے پہلےسجدہ شکر بجا لانا چاہئے۔ اسلام زندگی کے ہر معاملات میں اعتدال رکھنے کا درس دیتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم جیت کی خوشی کے ساتھ کشمیر، فلسطین، شام اور برما کے مسلمانو ں کیلئے بھی دعا کریں اور اللہ کا شکر ادا کریں جس نے ہمیں ان خوشیوں سے نوازا۔
(محمد شاہد )
shahid.m1713@gmail.com

 

.

تازہ ترین