• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی ظہیر عباسی رمضان المبارک فٹ بال ٹورنامنٹ کےفائنل میں کالونی اسپورٹس نے بلوچ محمڈن ملیر کو 4-2سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔دوران کھیل مقابلہ 2-2گول سے برابری پر ختم ہوا ۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی ممتاز سماجی رہنماء امیر محمد خان نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی پیش کی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر گرائونڈ انچارج محمد عابد ،انٹرنیشنل کھلاڑی نسیم اختر کے علاوہ ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین موجود تھے ۔

تازہ ترین