• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی سرور کی وفات پر کمیونٹی رہنمائوں کی تعزیت

کوونٹری (نمائندہ جنگ)کوونٹری کی نامور سماجی شخصیت حاجی محمد سرور کی وفات پر کمیونٹی نے اپنے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محمد شیراز کیانی، مسلم لیگ کے رہنمائوں رشید کیانی، راجہ اشفاق، مشتاق دین، راجہ فیاض، راجہ علی اصغر، حاجی مبارک کیانی، چوہدری اللہ دتہ، چوہدری پرویز اختر، نعیم اختر و دیگر شخصیات نے کہا کہ ہمیں حاجی سرور کی وفات پر گہرا صدمہ پہنچا۔ کونسلر و کیبنٹ ممبر کامران خان نے کہا کہ حاجی سرور نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور کمیونٹی میں اتحاد کی علامت تھے چوہدری اشتیاق ایڈوکیٹ ، الطاف حسین عدالت نے کہا کہ حاجی سرور نے کمیونٹی میں ہمیشہ پیار و محبت کو پروان چڑھایا۔

تازہ ترین