| |
Home Page
اتوار 29 صفر المظفر 1439ھ 19 نومبر 2017ء
July 17, 2017 | 12:00 am
کیلیفورنیا، 18بلیاں مارنے والے کو 16 سال قید کی سزا

Todays Print

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ہوزے میں عدالت نے ایک شخص کو 18 بلیاں مارنے کے جرم میں 16سال قید کی سزا سنائی ہے،26سالہ رابرٹ فارمر نے ان بلیوں کے چوری کرنے اور ان پر تشدد کرنے کا اعتراف کیا ہے،سانتا کلارا سپیریئر کورٹ میں ایک جج نے ماری جانے والی ہر بلی کا نام سزا پڑھ کر سنایا، ماہرین کے مطابق ایک بلی کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں، رابرٹ فارمر نے یہ جرم سان ہوزے میں2015ءمیں کیا تھا، وہ اسی سال اکتوبر میں ایک مردہ بلی کے ہمراہ اپنی گاڑی میں سوئے ہوئے پائے گئے تھے اور گاڑی میں بلی کے بالوں کے کچھ حصے بکھرے ہوئے تھے،  2015 میں یہ تمام بلیاں سان ہوزے میں کیمبرین پارک کے علاقے میں لاپتہ ہوگئی تھیں۔ ان میں کئی مردہ حالت میں ملی جبکہ دو کوڑا دان سے برآمد ہوئی تھیں۔