• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم ہی کے ذریعے ہمارے بچوں کا مستقبل روشن بن سکتا ہے، آغا نواب

کوئٹہ(پ ر)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے صوبائی مشیر آغا سید نواب شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تعلیم ہی سے پاکستان کا مستقبل روشن ہوسکتا ہے حکومت اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے ہر بچی اور بچے کو تعلیم حاصل کرنے کا بنیادی حق مہیا کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گانگلزئی ضلع پشین کے سینئر ہیڈ ماسٹر حبیب الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گانگلزئی ہمارا گائوں اور ہماری یونین کونسل ہے جس کے مسائل کے حل پر ہم بھر پور توجہ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہائی سکول گانگلزئی کے میٹرک کے حالیہ امتحان میں سوفیصد رزلٹ آنے پر ہیڈ ماسٹر اوردیگر تمام اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہتے ہیں انہوں نے کہا کہ نئی نسل جدید چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی تعلیم و تربیت پر توجہ دے ۔
تازہ ترین