• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھنڈا چیچی کے مکین سیوریج ملا پانی پینےسے بیمار ہونے لگے

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)گلی نمبر تین اور گلی نمبر دس جھنڈا چیچی کے مکین سیوریج ملا پانی پینےسے بیمار ہونے لگے ہیں۔مین گٹر میں گزرنے والی پانی کی پائپ لائنیں لیکج کا شکار ہیں۔جس کے باعث سیوریج کا پانی نلکوں میں آرہا ہے۔علاقہ مکینوں طارق محمود، اصغر، بشارت نے بتایا کہ اس مسئلے سے علاقہ کونسلر چوہدری چنگیز خان کو بھی آگاہ کیا گیا ہے لیکن تاحال کوئی حل نہیں نکالا گیا جس کے باعث گھروں میں گندہ گٹر کا پانی آرہا ہے۔جس سے کئی مکین بیمار ہوچکے ہیں اور علاقہ میں ہیپاٹائٹس پھیلنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور دیگر متعلقہ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین