• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا پانچ لاکھ روپے کا چیک گم ہوگیا

Todays Print

کراچی(عبدالماجد بھٹی،اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں انعامات کی بارش ہورہی ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا پانچ لاکھ روپے کا چیک گم ہوگیا ہے۔اس کراس چیک کی ادائیگی کو روکنے کے لئے قومی ایئر لائنز سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو پی آئی اے نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر گروپ سات میں ترقی دے دی ہے۔ترقی کا لیٹر لینے کے ساتھ سرفراز احمد کو پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی دیا گیا۔رش کی وجہ سے چیک گر گیا۔جس کی اطلاع سرفراز احمد نے پی آئی اے حکام کو دے دی۔

سرفراز احمد گذشتہ دس سال سے پی آئی اے کی نمائندگی کررہے ہیں۔پاکستان ٹیم کی جانب سے اچھی کارکردگی کے بعد انہیں بھاری تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش ہوئی لیکن سرفراز احمد نے پی آئی اے کو چھوڑنے سے انکار کردیا۔اس وقت وہ پی آئی اے کے بھی کپتان ہیں۔

تازہ ترین