• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانیت بچائو سینٹر کو دوبارہ فعال بنانے کا مطالبہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کی رہائشی خواتین نے وزیرعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ ہمارے بھائیوں اور بچوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کےلئے انسانیت بچائو سینٹر کو دوبارہ فعال بناکر حاجی ولی محمد اچکزئی کی نگرانی میں منشیات کے عادی افراد کے علاج کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں،یہ بات انہوں نے اتوار کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہی، انہوں نے کہا کہ شہر میں منشیات کازہر تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ لعنت تیزی سے پھیل رہی ہےاور تعلیمی اداروں کو بھی اپنی لپیٹ لے رہی ہے حکومت کی جانب سے بھی کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے2012 سے انسانیت بچائو سینٹرنے اپنی مددآپ کے تحت منشیات کے عادی افراد کے علاج کا بیڑہ اٹھایاتھا اور منشیات کے عادی افراد صحت یاب ہورہے تھےانہوںنے 2015 تک یہ فریضہ سرانجام دیا لیکن بعد میں ان پر پابندی عائد کی گئی انہوںنے اپیل کی ہے کہ اس سینٹر کو دوبارہ فعال بنا کر منشیات کے عادی فراد کے علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین