• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر حمزہ محمد شہی کو رہا نہیں کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے ، عید محمد کاکڑ

کوئٹہ (سٹی ڈیسک)سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس جنرل سیکرٹری سردار عید محمد کاکڑ ہوا جس میں کابینہ کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی اجلاس میں حکومت سے اپیل کی گئی کہ امیر حمزہ محمد شہی کو فوراً رہا کیا جائے اور دیگر منظور شدہ مطالبات پر عملدرآمد کیاجائے اجلاس اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو ہم اپنے احتجاج کا دائرہ کار پورے پاکستان سیکرٹریٹ میں شروع کریں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اس بارے میں ہمارا رابطہ صدر آل پاکستان سیکرٹریٹ کوآرڈینیشن کو نسل کے چوہدری محمد طاہر حسین سے ہوا اور ان کی طرف سے حمایت کا اعلان اور حکومت بلوچستان کو 24 گھنٹے کا الٹیمیٹم دیا گیا کہ اگر امیر حمزہ محمدشہی ودیگر کا بینہ کے گرفتار ممبران اور ورکرز جن کی تعداد سینکڑوں میں ہے کو رہا اور منظور شدہ مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو پاکستان کے تمام سیکرٹریٹ میں ملک گیر احتجاج ہوگا۔
تازہ ترین