• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پولیس کا پاکستانی شہری کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی پولیس نے سری لنکا سے کشتی کے ذریعے ملک میں داخل ہونے والے پاکستانی شہری کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 65سالہ پاکستانی شہری محمد یونس جو کراچی کا رہنے والا کوضلع رامنا تھپرم میں ایک لانچ سے گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 2500پاکستانی روپے اور 3ہزار بھارتی کرنسی برآمد ہوئی ہے ۔

تفتیش کے دوران اس نے بتایا ہے کہ وہ سری لنکا سے غیر قانونی طور پر تامل ناڈو میں داخل ہوا تھا۔پاکستانی شہری کو ایک مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے بعد ریمانڈپر عدالت کے حوالے کردیا گیا بعد ازاں اسے چنئی میں سینٹرل جیل لے جایا گیا ہے ۔

تازہ ترین