• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

33سالہ شخص ٹین ایجر خاتون کے اغوا، ریپ، قتل میں چارج

لندن (پی اے) میٹرو پولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ ایک شخص کو19سالہ خاتون کے اغوا، ریپ اور قتل کے الزام میں چارج کردیا گیا۔ 33سالہ شخص کو20سالہ عورت ریپ اقدام قتل اور اغوا کے الزامات میں بھی چارج کیا گیا ہے۔ 28سالہ ایک اور شخص کو دونوں خواتین کے اغوا میں چارج کیا گیا ہے۔ ٹین ایجر کی لاش کومبی لین ویسٹ کنگسٹن ایان ٹیمز سے بدھ کی رات ملی تھی۔

اس سے تین گھنٹے قبل اس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ کی گئی تھی۔ پولیس نے کہا کہ ایک عورت خاتون کا چاقو کے وار سے زخم کا سائوتھ لندن ہسپتال میں علاج کیا گیا۔ پولیس نے سٹن اینڈ مرٹن میں عورت کے ایڈریس کا وزٹ کیا۔ قبل ازیں اس کی سیفٹی کے حوالے سے تشویش کی کال موصول ہوئی تھی۔

مقتولہ ٹین ایجر کا نام ابھی افشا نہیں کیا گیا۔ تاہم اس کے لواحقین کو مطلع کردیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ گردن پر زخم سے اس کی موت واقع ہوئی۔ دونوں افراد کے نام پولیس نے افشا نہیں کیے۔ ان کو ومبلڈن مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین