• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر او پلانٹس کے خلاف شکایات مل رہی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت 12.2 بلین لاگت سے صوبے بھر میں  2000 آر او پلانٹس لگانے جارہی ہے۔ اس وقت 1558 آر او پلانٹس لگائے جارہے ہیں جن میں سے 1202 آر او پلانٹس فعال ہیں مجھے آر او پلانٹس کے خلاف شکایات موصول ہو رہی ہیں ،بند پلانٹس کی شکایات موصول ہونے سے پتہ چلتا ہے کہ صوبے کے عوام آر او پلانٹس سے مستفید ہورہی ہے، پیسہ بھی خرچ کریں اور عوام کو فائدہ بھی نہ ہو تو تکلیف کی بات ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ آر اور پلانٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔

اجلاس میں صوبائی وزراء محمد علی ملکانی، پرنسپل سیکرٹری سہیل راجپوت، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری اسپیشل انیشٹو، اسپیشل سیکرٹری توانائی و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری اسپیشل انیشٹو اعجاز خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فعال پلانٹس میں سے 1050 یونٹس کے 300 پلانٹس شمسی توانائی پر چل رہے ہیں۔رواں مالی سال 750 آر او پلانٹس لگنے ہیں جن میں سے602 لگ چکے ہیں اور 379 فعال ہیں۔آر او پلانٹس کی دیکھ بھال کے لیے محکمہ اسپیشل انیشٹو نے ٹینڈر جاری کردیئے ہیں۔

یہ منصوبہ عوام کو ریلیف دینے میں مددگار ثابت ہوگا اس پر صحیح توجہ دینی چاہیے۔ آر او پلانٹس کی موزونیت ایک مسئلہ ہے، پوری گنجائش پر آر او پلانٹس نہیں چل رہے۔ جس وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے کہا کہ جو بھی اس مسئلہ میں رکاوٹ ہو انہیں دور کی جائیں۔  500 آر او پلانٹس کو چلنے کے لیے جو این آئی ٹی ہوئی ہے، اس پر اچھے فرمز کو منتخب کیا جائے۔

تازہ ترین