• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ملازمت سے برطرفی کا خصوصی اختیار، آرڈیننس منسوخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میںملازمت سے برطرفی کے خصوصی اختیارات کا آرڈی ننس 2000ء منسوخ کردیا گیا۔بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے سندھ کے وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ملازمت سے برطرفی کے خصوصی اختیارات کا آرڈیننس 2000ء مجاز اتھارٹی کو یکطرفہ اختیارات فراہم کرتا ہے، جو آئین اور قانون میں دیئے گئے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ملازمت سے متعلق قوانین پہلے سے موجود ہیں۔ لہذا اس آرڈی ننس کی ضرورت ہی نہیں اور یہ آرڈی ننس آمرانہ دور میں پارلیمنٹ کی اسکروٹنی کے  بغیر منظور کیا گیا تھا۔

اس ضمن میں سندھ اسمبلی نے پیر کو ایک بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا ہے، جسے ملازمت سے برطرفی کے خصوصی اختیارات کی منسوخی کا بل 2017 ء کہا گیا ہے۔ اس بل کی منظوری کے بعد منسوخ کردہ آرڈی ننس کے تحت کی جانے والی کارروائیوں پر سندھ سول سرونٹس ایکٹ 1973 ء اور سندھ سول سرونٹس ( ایفی شینسی اینڈ ڈسپلن ) رولز 1973 ء کے تحت فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین