• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل شام لکھنؤ سے نیّر مسعود کا فون آیا،
’’مبشر! میرا انتقال ہو گیا ہے۔‘‘
میں نے گھبرا کے پوچھا،
’’کب پروفیسر صاحب؟‘‘
آواز گونجی،
’’ابھی، تھوڑی دیر پہلے۔‘‘
میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔
لڑکپن میں ان کا افسانہ طاؤس چمن کی مینا پڑھا تھا۔
’’مبشر! کیا لوگ مجھے یاد رکھیں گے؟‘‘
انھوں نے عجیب سوال کیا۔
میں نے چند لمحے سوچ کر دریافت کیا،
’’کیا آپ کبھی وزیر بنے؟‘‘
’’نہیں۔‘‘
’’کوئی ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا؟‘‘
’’نہیں۔‘‘
’’کسی فلم میں کام کیا؟‘‘
’’نہیں۔‘‘
میں نے ٹھنڈی آہ بھری،
’’پروفیسر صاحب، آپ کو ایک آدھ گانا ضرور گانا چاہئے تھا۔‘‘

تازہ ترین