| |
Home Page
منگل 26 محرم الحرام 1439ھ 17 اکتوبر 2017ء
August 12, 2017 | 12:00 am
نواز شریف کا قافلہ جہلم سے گجرات اور اس کے بعد گوجرانوالہ پہنچ گیا

Todays Print

نواز شریف کا قافلہ جہلم سے گجرات اور اس کے بعد گوجرانوالہ پہنچ گیا

گجرات‘گوجرانوالہ (ایجنسیاں)مشن جی ٹی روڈ کے تیسرے مرحلے میں نواز شریف کا قافلہ جہلم سے گجرات اور اس کے بعد گوجرانوالہ پہنچ گیا ‘قافلے کا والہانہ استقبال ‘آتشبازی کا شاندارمظاہرہ‘پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں‘ہرطرف پارٹی پرچموں کی بہار نظر آئی ‘ شہر میں داخل ہوتے ہی ہزاروں افراد نے سابق وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کی حق میں بھی خوب نعرہ بازی کی‘ گجرات پہنچنے کے بعد میاں نواز شریف نے جامعہ مسجد گلوبل فرنیچر فیکٹری میں نماز جمعہ ادا کی‘ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے تو دوسری جانب لیگی کارکن اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بیتاب تھے، گوجرانوالہ میں سابق وزیر اعظم کے استقبال کیلئے شہر بھر میں خیر مقدمی بینرز اور ہورڈنگزلگا دیے گئے۔

نواز شریف کی تقریر کیلئے خصوصی اسٹیج تیار کیا گیاجبکہ شہر کے مختلف مقامات پر ناکوں پر پولیس اہلکار مشکوک افراد کی تلاشی بھی لیتے رہے‘4ہزارکے قریب پولیس اہلکاروں کو جی ٹی روڈ پر مختلف استقبالی کیمپوں پر تعینات کیا گیا جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رہا۔قبل ازیںمیاں نواز شریف کا قافلہ جہلم سے شروع ہو کر مختلف شہروں سے ہوتا ہوا لالہ موسی پہنچا ‘ نواز شریف گوجرانوالہ پہنچنے پربھی والہانہ استقبال کیا گیا ۔

آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود تھی اور ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار تھی ۔