• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، مندی کی بڑی لہر، سرمایہ کاروں کے 283 ارب سے زائد روپے ڈوب گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،عالمی منڈیوں کے منفی اثرات اور ملک میں جاری سیاسی تناو ٔکے باعث ایک بار پھر مندی کی بڑی لہر ،100انڈیکس1389 پوائنٹس کی کمی، مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے283ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم94کھرب روپے سے گر کر91کھرب روپے پر آگیا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دورا ن انڈیکس میں131پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 45419پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا بعدازاں  عالمی منڈیوں کی منفی خبروں اورمنافع خوری کی خاطر فروخت کے دباؤ کے سبب انڈیکس 45ہزار اور44ہزار پوائنٹس کی دو نفسیاتی حد سے گر گیا اور 43800پوائنٹس کی انتہائی پست سطح پر بند ہو ا۔ ماہرین اسٹاک کے مطابق ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے اور اس کے نتیجے میں پائی جانیوالی بے یقینی کی کیفیت کے سبب سرمایہ کار تذبذ ب کا شکار ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاربھی سرمایہ نکالنے کو ترجیح دے رہے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ پہلے ہی روز بدترین مندی سے دوچار ہو ئی ۔

منگل کوشیئرز مارکیٹ میں 100انڈیکس میں1389.04پوائنٹس کی کمی سے 43899.45پوائنٹس پر آگیا۔مندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 2کھرب 83ارب 17کروڑ71لاکھ 47ہزار 968 روپے گھٹ کر 91کھرب38ارب 30 کروڑ 50لاکھ 67ہزار 586روپے رہ گیا ۔ مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر 392کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 37کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،341میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

تازہ ترین