• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوٹھ یعقوب پور: ایک ماہ سے بجلی کاٹے جانے کیخلاف دیہاتیوں کا ا حتجا ج

ڈگری (نامہ نگار) حيسکو انتظاميہ کی جانب سے  زائد بل بلا جواز ڈیکيشن بل اور ایک ماہ سے گوٹھ یعقوب پور کی بجلی کاٹنے کے خلاف دیہاتیوں نے کوٹ غلام محمد میں احتجاجی مظاہرہ کيا۔ اس موقع پر دیہاتیوں محمد رمضان آرائيں.غلام محمد آرائيں.محمد اشرف آرائيں.

عبدالحئی آرائيں.عبدالطيف آرائيں.محمد اسلم.حاجی کمنبار. دارشی کولھی اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ حيسکو کوٹ غلام محمد کی انتظاميہ نے ان کے ساتھ ظلم کیا ہوا ہے. ایک ماہ سے گائوں کی بجلی بند کی ہوئی ہے.جس سے عوام سخت پریشان ہیں. حیسک انتظامیہ بلا جواز ڈی ڈکیشن بل بھیج رہی ہے انھوں نے بتایا کہ ہمارے میڑوں میں ریڈنگ اور بلوں میں آنے والی ریڈنگ میں ہزاروں یونٹ کا فرق ہے.

اپنے مسائل لے کر وہ لوگ جب ایس ڈی او حیسکو کوٹ غلام محمد کی آفس پہنچے تو انکا مسئلہ حل کر نے کے بجائے انہیں دھکے دیکر آفیس سے نکال دیا گیا. انھوں نے مطالبہ کیا کہ انکے گائوں کی بجلی بحال کرائی جائے.اور زائد بلوں کا مسئلہ حل کرایا جائے۔

تازہ ترین