• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا سینیٹرز کے7رکنی وفد کی وزیر اعظم خاقان عباسی سے ملاقات

باجوڑ ایجنسی (نمائندہ جنگ) سینیٹ میں فاٹا کے پالیمانی لیڈر سینیٹر ہدایت اللہ خان کی قیادت میں فاٹا کے سات رکنی وفد نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ۔اس موقع پر سینیٹر ہدایت اللہ خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قبائل فی الفور فاٹا سے ایف سی آر کا خاتمہ چاہتے ہیں کیونکہ ایف سی آران  کی  ترقی  کی  راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔اصلاحاتی کمیٹی کے جانب سے پیش  کردہ  رواج ایکٹ بھی ہمیں قبول نہیں۔حکومت آرٹیکل 247 کا فوری خاتمہ کرے۔

فاٹا کی  ترقی کے لیے مختص تین فیصد این ایف سی ایوارڈ کا فوراً اجراء کیا جائے اور اس میں اضافے پر بھی غور کیا جائے۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا  کہ دانش اسکول کے طرز  پر تمام قبائلی ایجنسیوں میں اسکول کھولیں جائیں۔ دہشتگردی سے متاثرہ قبائل کے لیے معاوضہ تین لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ کیا جائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فاٹا میں 7 ہزار پانچ سو سیکشنڈ اسکول اور ہسپتال  کی بحالی کے لیے وزیر خزانہ و فنانس اسحاق ڈار  اسے فوری طور پر بحال کرکے قبائلی عوام کو دے دیا جائے۔

وزیر اعظم  شاہد خاقان عباسی نے یقین دہانی کرائی کہ میں بذات خود جلد ہی فاٹا اصلاحات کمیٹی کے اراکین اور صوبہ خیبرپختونخوا کے گورنر کو بلا کر ان سے بریفنگ لونگا اور قبائیلی سینیٹ اراکین کے سفارشات اور قبائلی عوام کے خواہشات سے انہیں آگاہ کرونگا اور میں آپ حضرات کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ مسلم لیگ ن ہی کی حکومت میں فاٹا سے ایف سی آر کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

تازہ ترین