• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے 24 ویں مڈکیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے 12 عہدیدار نامزد کر دیئے

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر نے سرکلر نمبر ایک (131) منگل کی شام جاری کیا ہے جس کے ذریعے 24 ویں مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کیلئے بنیادی سکیل نمبر اٹھارہ کے بارہ عہدیدار نامزد کئے گئے ہیں ان عہدیداروں کو 21اگست 2017تک متعلقہ اداروں کے روبرو رپورٹ کرنا ہوگی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی میں ممتاز علی تھیبو ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن حیدر آباد، فیاض حسین ابڑو ڈپٹی کمشنر کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کراچی، عبدالرئوف ناصر ڈپٹی کمشنر ریجنل ٹیکس آفس۔II کراچی، مختیار احمدشرڈپٹی کمشنر لارج ٹیکس پیئرز یونٹ کراچی، عدیل محمود شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ کراچی، ریاض خان ڈپٹی کمشنر لارج ٹیکس پیئرز یونٹ اسلام آباد مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کریں گے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور میں مس نورین اشرف ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ، مس ناہید لاکھ ڈپٹی کمشنر ریجنل ٹیکس آفس گوجرانوالہ، رئیس ہمایوں عبدالحئی ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ریونیو اتھارٹی لاہور، مس رخسانہ عارف ڈپٹی ریجنل ٹیکس آفس۔ II لاہور، قادر نواز ایڈیشنل کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ملتان، محمدقسور حسین ڈپٹی کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ملتان میں کورس کریں گے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ میں محمد طاہر خان ایڈیشنل کمشنر ریجنل ٹیکس آفس، وسیم اشرف ایڈیشنل کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ملتان میں کورس کریں گے۔

تازہ ترین