• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ اجلاس ہر منگل کو، کراچی، حیدرآباد پیکیج کے اہداف پر گورنر کی نگرانی میں عمل ہوگا، وزیراعظم

Todays Print

اسلام آ باد ؍کراچی (نمائندہ جنگ؍نیوز ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس ہر منگل کو منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کیلئے وفاقی حکومت کے ترقیاتی پیکیج پر اہداف کے حصول کیلئے شیڈول کے مطابق عمل ہوگا اور گورنر عمل کی نگرانی کریں گے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پہلا وفاقی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز ہوا۔ کا بینہ کو اپنے دورہ کراچی کے بارے میں وزیراعظم نے بتایا کہ کراچی کیلئے 25 ارب روپے اور حیدر آباد کیلئے 5 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے، کراچی میں ایک اسپتال اور ایک میڈیکل کالج بنا یا جا ئے گا۔ گرین لائن میٹرو کی دوسرے علا قوں تک توسیع کی جا ئیگی،نئے آبی وسائل فراہم کئے جائیں گے، کراچی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے مزید وسائل بھی فراہم کئے جائینگے۔

کر اچی  میٹرو پو لیٹن کا رپوریشن کو 50 فائر ٹینڈرز فراہم کئے جائیں گے۔ ٹریفک دباو کو کم کرنے کیلئے انڈر پا سز اور پل تعمیر کئے جا ئیں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حیدرآباد میں ایک یونیورسٹی اور ایک میڈیکل کالج قائم کیا جائیگا جبکہ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے اضافی فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ تمام انڈسٹریل اسٹیٹس کو اپ گر یڈ کیا جا ئے گا۔ یہ تمام پراجیکٹس متعین لاگت میں مقررہ وقت پر مکمل کئے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے بتا یا کہ کراچی کے دورہ میں امن و امان کی صورتحال پر بالخصوص اسٹریٹ کرائمز کے دوبارہ بڑھنے پر بھی غور کیا گیا۔وزیر اعظم نے یقین د لایا کہ وفاقی حکومت سندھ میں ترقی اور امن وسلامتی کو یقنی بنا نے کیلئے صو بائی حکومت کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔ کا بینہ نے وزیر اعظم کی جانب سے کراچی کے دورہ میں کئے گئے اعلانات کو سراہا۔

وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے واپڈا اور این ایچ اے کئی گھنٹوں پر محیط پر یزنٹیشن دی ہے، وقت کی قلت کے باعث یہ پر یزنٹیشن مکمل نہ ہوسکی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے ترقی اور توانائی کے جتنے منصوبے شروع کئے وہ یا تو مکمل ہو چکے ہیں یا اب تکمیل کے قریب ہیں۔ ان سے ظاہر ہو تا ہے کہ ان منصو بوں کا کتنا حجم ہے، مسلم لیگ (ن ) کی حکومت نے وفاقی اکا ئیوں میں ریکارڈ فنڈز تقسیم کئے ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں ملک میں خو د کار اسلحہ کے لائسنس پر بندش کی تجو یز پر غور کے بعد کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ پہلے سے جاری کرد ہ لا ئسنسوں کی دو بارہ تصدیق کریں۔ ممنوعہ  اسلحہ کے لائسنس ہولڈرز کو ناد را کے پاس رجسٹریشن کیلئے 90دن کا  ر عایتی عرصہ د یا جائے گا۔

تازہ ترین