• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارتوں اور محکموں کی ہیک ویب سائٹس بحال،انوشہ رحمٰن کا تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی ہیکرز کی طرف سے پاکستان کی  متعدد وزارتوں اور محکموں کی ہیک کردہ ویب سائٹس کو بحال کر دیا ہے  جبکہ وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمٰن نے  وفاقی سیکرٹری آئی ٹی کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے  ، وزارت آئی ٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ہیکرز نے  پیر کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر 22پاکستانی وزارتوں ، ڈویژنوں اور اداروں کی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا تھا ، جس پر وفاقی سیکرٹری آئی ٹی رضوان بشیر سائٹس کی بحالی کے لئے رات بھر کام کی نگرانی کرتے رہے اور وزارت آئی ٹی کے متعلقہ حکام نے منگل کی سہ پہر تک وزارتوں کی ویب سائٹس  دوبارہ بحال کر دی تھیں ، وزارت آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق ویب سائٹس کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ آئندہ اس طرح کی صورتحال سے بچا جاسکے۔

تازہ ترین