• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمکنی، ترناب فارم میں اے این پی رہنما کے گھرپردستی بم حملہ

پشاور(نمائندہ جنگ) چمکنی ترناب فارم میں نامعلوم افراد نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما ارباب عثمان خان کے حجرے پر دستی بم حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں عمار ت کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے نامعلوم املزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما ارباب عثمان خان کے حجرے کے ’خادم‘ قاسم جان نے تھانہ چمکنی  میں  رپورٹ درج کرا تے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب وہ حجرے میں موجود تھا  اس دوران نامعلوم افراد نے باہر سے حجرے میں دستی بم پھینکا جو صحن میں گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں حجرے کی دیواروں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین