• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ سمیت ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہو گا، ڈی سی کوئٹہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) فرخ عتیق خان نے کہاہےکہ کوئٹہ ہم سب کا گھر ہے اس کی بہتری کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھیں گے،تجاوزات کے خاتمے اور بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی ہے،کوئٹہ بیوٹی فیکیشن کے تحت اپنا کردار ادا کررہے ہیں،مسائل کے حل کے لئے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ شہریوں اور میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ڈپٹی کمشنر آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر)فرخ عتیق خان نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کا آغاز شہر کے وسطی حصے سے کیا یہ ایک مشکل کام تھا کیوں کہ وہاں پر تجاوزات کئی عشرے پرانے تھے،تاہم اس مہم میں بڑی حد تک کامیابی ملی اور اس کامیابی کو برقرار رکھنے کے لئے اس سلسلے کو جاری رکھیں گے ،اس مسلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ 1952 سے لیکر اب تک کا لوکل اور ڈومیسائل ریکارڈ کمپوٹرائزڈ کرنا ہے یہ ایک طویل کام ہے ریکارڈ کمپوٹرائزڈ نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے تاہم اب بھی ہر ہفتے کئی ایک سرٹیفیکیٹ منسوخ کررہے ہیں وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے کوٹہ پر ملازمتیں حاصل کرنے والوں کے لوکل اور ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کی وفاقی حکومت کی ہدایت پر چھان بین کی جارہی ہے کوئٹہ بیوٹی فکیشن کے تحت ضلعی انتطامیہ کو 15 کروڑ روپے ملے جن سے ائرپورٹ روڈ پر کام کیے گئے اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر رجاالرحمٰن نے انہیں میڈیا کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
تازہ ترین