• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران ہزار گنجی نے19اگست کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انجمن تاجران ہزار گنجی زون نے19اگست کی شٹرڈائون ہڑتال سے علیحدگی کااعلان کردیا ہے اور تمام تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ ہزار گنجی زون میں کسی قسم کی کوئی ہڑتال نہیں ہوگی تاجر اپنا کاروبار جاری رکھیں اور زون کے نمائندوں کی کال کے بغیر کسی کی ہڑتال کا حصہ نہ بنیں کیونکہ اس طرح کے بے مقصد ہڑتالوں نے شہریوں کے مسائل میں کمی کی بجائے کئی گنا اضافہ کیا ہے اور آئے روز ہڑتالوں نے کاروبار کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کرکے بے روزگاری کے علاوہ کوئی مقاصد حاصل نہیں ہوئے ۔
تازہ ترین