• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپاٹ فکسنگ، کرکٹرز کو کڑی سزا دیے جانے کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کھلاڑیوں کو کڑی سزا کا سامنا ہوگاذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ لیگ ا سکینڈل کی تحقیقات کرنیوالے ٹربیونل نے اپنی سفارشات مرتب کرنا شروع کر دی ہے، قومی کرکٹرز شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن کیخلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں ان کے خلاف پانچ سال سے تاحیات پابندی عائد ہونے کے امکانات ہے تحقیقاتی ٹربیونل قومی کرکٹر شرجیل خان پر پانچ سال جبکہ خالد لطیف اور شاہ زیب حسن پر دس,دس سال پابندی عائد ہونیکا امکان ہے جبکہ تینوں کرکٹرز پر قومی و کلب سطح پر کرکٹ کھیلنے پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔

تازہ ترین