• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پکنک کے لیے جانے والے 2افراد سمندر میں ڈوب گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پکنک کے لیے جانے والے دو افراد سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانے کی حدود سینذپٹ پر نہاتے ہو ئے 2نوجوان ڈوب گئے ،جس کی اطلا ع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے بتایا کہ لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے اور تیز لہروں کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا ہے ،پولیس نے مزید بتایا کہ ڈوبنے والوں کی شناخت 18سالہ فیضان ولد یاسین اور 21سالہ محمد بلال کے نام سے ہو ئی ہے اور وہ نیو کراچی سیکٹر 5/Dکے رہائشی ہیں۔
تازہ ترین