• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو تین روز میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے خوشخبری دون گا، نجم سیٹھی

لاہور (جنگ نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے خوشخبری دوں گا ،بیشک کوئی کتنا ہی بڑا کھلاڑی کیوں نہ ہو لیکن نظم و ضبط کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، وہ زمانے چلے گئے جب سفارش چلتی تھی ۔ انہوں نے کہا چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں گزشتہ روز اہم اعلان کرنے چاہتا تھا تھے مگر حتمی فیصلہ ہونے پر آئندہ دو سے تین روز میں پریس کانفرنس کر کے بڑی خوشخبری سنائوں گا ۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے بعد سری لنکا کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔عمر اکمل سمیت کسی بھی کھلاڑی کی طرف سے ڈسپلن کی خلاف ورزی قبول نہیں۔

تازہ ترین