• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت نے ڈینگی روکنے کیلئے کوئی کو شش نہیں کی ،الیاس بلور

پشاور (آئی این پی )سینیٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور نے ڈینگی وائرس کی روک تھام میں بری طرح ناکامی پر حکومت خیبر پختونخوا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورکہا ہے کہ صوبائی حکومت نے تاحال ڈینگی کو روکنے کیلئے کوئی کوشش نہیں کی جس کی وجہ سے ڈینگی وائرس نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے اور مریضوں کی تعداد روز بروزبڑھتی جا رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے ڈینگی خاتمے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کو مدد کی پیشکش نیازی اینڈ کمپنی کے منہ پر طمانچہ ہے کیونکہ صوبائی حکومت عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہوئی ہے ۔ اپنے بیان میں الیاس احمد بلور نے کہاکہ صوبائی حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ خیبر پختونخوا میں غریب عوام ڈینگی وائرس جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوکر مر رہے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سیاسی جلسوں اور سیر و تفریح میں مگن ہیں اور عوام کے ساتھ مسلسل جھوٹ بولا جا رہا ہے کہ حکومت ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے ۔

تازہ ترین