• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی وجوہات، نواز شریف کا دورہ لالہ موسیٰ اور وزیر آباد منسوخ

 لاہور(صباح نیوز) سکیورٹی وجوہات کے باعث سابق وزیراعظم نواز شریف کا دورہ لالہ موسیٰ اور وزیر آباد منسوخ کر دیا گیا۔ واک تھرو گیٹس ہٹا دیئے گئے جبکہ سکیورٹی اہلکار بھی واپس چلے گئے۔ حامد کے غریب والدین بھی انتظار کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق  سکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باعث نواز شریف کا دورہ منسوخ کر دیا گیا۔ سابق وزیر اعظم نے مشن جی ٹی روڈ کے دوران ان کے قافلے میں شامل گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والے بچے حامد کے گھر اظہار تعزیت کے لیے آنا تھا۔ حامد کے غریب والدین انتظار کرتے رہے۔ وزیر آباد کے باسیوں کو مایوسی رہی جہاں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلسہ منسوخ کرنا پڑا، سابق وزیر اعظم نوازشریف کو وزیر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا۔

تازہ ترین