• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیدائشی طورپرپیپلز پارٹی کاجیالاہوں، یاسمین راشد کے خلاف بھی ایک پٹیشن دائر کروں گا ،فیصل میر

لاہور (سپیشل رپورٹر ) پیپلز پارٹی این اے 120کے امیدوار فیصل میر نے لاہور کے صدر حاجی میاں عزیز الرحمن چن‘ جنرل سیکرٹری اسرار بٹ کے ہمراہ پریس کلب میں کہا کہ وہ پنجاب یونیورسٹی میں پی ایس ایف کے صدر منتخب ہوئے حلقہ سے ان کی وابستگی پرانی ہے ،ریٹرنگ آفیسر نے میرے اعتراضات کے باوجود کلثوم نواز کے کاغذات کو منظور کر لیا جو کہ غلط ہے انہوں نے راجہ ظفرالحق کے لیٹر والی ٹکٹ جمع کرائی ۔انھوں نے کلثوم نواز کے خلاف الیکشن کمیشن کے ٹربیونل میں پٹیشن جمع کرائی ہے جس کی سماعت پیر سے ہو گی اور پیر ہی پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف بھی ایک پٹیشن دائر کروں گا جس میں میرا موقف ہو گا کیونکہ پی ٹی آئی کا غیر ملکی فنڈز لینے کا کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔ اور 7 ستمبر کو الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے جب تک الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کردیتا تو ان کے کاغذات کو فیصلے سے مشروط کیا جائے۔
تازہ ترین