• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترانگدہ سنگھ کے قبائلی روپ سے مداح حیران

Todays Print

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ چترانگدہ سنگھ نے لیکمی فیشن ویک 2017ءمیں قبائلی خاتون کا روپ دھار کر مداحوں کو حیران کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال میں منعقدہ لیکمی فیشن ویک میں دیگر نامور اداکاراوں کے ساتھ اداکارہ چترانگدہ سنگھ نے نہ صرف شرکت کی بلکہ ڈیزائنر نیہا اگروال کا ڈیزائن کردہ روایتی قبائلی طرز کا لباس پہن کر ریمپ پر واک کی۔انھوں نے اپنی اداؤں کے جلوے بکھیر کر مداحوں سے خوب داد وصول کی۔یہ فیشن شو آئندہ ہفتے اختتام پذیر ہوگا۔اداکارہ نے حال میں فلم بابو موشائی بندوق باز کی عکسبندی مکمل کروائی ہے جس میں ان کے ہیرو اداکار نواز الدین صدیقی ہیں۔یہ فلم 25اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین