• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مداحوں کا کردار کے نام سے جاننا ہی کامیابی ہے ، ورون شرما

Todays Print

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار ورون شرما نے کہا ہے کہ ایک اداکار کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہوتی ہے کہ لوگ اسے اس کے کردار کے نام سے جانیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ورون شرما نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا ہے کہ لوگ انہیں فلم فقرے میں کردار چوچا کے نام سے جانتے ہیں ان کے خیال میں ایک اداکار کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہوتی ہے کہ لوگ اسے اس کے کردار کے نام سے جانیں۔انہیں خوشی ہے کہ انہیں کیرئیر کے آغاز پر ہی یہ اعزاز حاصل ہو گیا،اداکار نے بتایا کہ کامیڈی فلموں میں وہ ہمیشہ کام کرتے رہیں گے کیونکہ ایسی فلمیں ان کی پسندیدہ ہیں لیکن اس کے ساتھ وہ سنجیدہ ودیگر طرز کے بھی کردار نبھائیں گے تاکہ ان پر مخصوص کردار کی چھاپ نہ لگ جائے،اداکار فلم فقرے کی سیکوئل فلم فقرے ٹو کا بھی حصہ ہوں گے،فلم کی عکسبندی جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔

تازہ ترین