• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری،پاکستان کی ترقی فروغ تعلیم سے مشروط ہے،مقررین

ڈگری (نامہ نگار ) تعلیمی ماہرگزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن سندھ کے جنرل سیکرٹری زین العابدین لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی فروغ تعلیم سے مشروط ہے. تعلیم ترقی کی بنیاد بھی ہے اور معراج بھی، تعلیم کے بغیر نہ صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے. اور نہ ہی مادی روحانی اخلاقی ترقی کا تصور ممکن ہے. زوال پذیر معاشروں نے تعلیم ہی کے ذریعےخود کو منوایا ہے. کاش خدمت کے میدان کی طرح کوئی تعلیم کے میدان میں بھی عبدالستار ایدھی. ادیب رضوی. اور نعمت اللہ خان پیدا ہوجائے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ٹنڈو جان محمد کے تحت "پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی راہیں" کے موضوع پر ٹاون ہال میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے تعلیمی ماہر ڈاکٹر نور احمد چانڈیو. ٹنڈو جان محمد ٹاون کمیٹی کے وائس چیئرمین افتخار احمد گاندھی ،محمد عمر خان، میر ڈتل تالپور، زاہد حسین کمہبار، سید منظور شاہ، طاہر جاٹ اور کامران یاسین نے بھی خطاب کیا. انہوں نے کہا کہ دین اسلام بھی قبر تک حصول تعلیم کی ترغیب دیتا ہے۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم دنیا میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے اور وطن عزیز کو ترقی کی شاہراہوں پر گامزن کرنے کے لیے سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر دیں اور جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کریںخود بھی کتاب سے رشتہ جوڑیں اور فروغ تعلیم کے لیے بھرپور کردار کریں دیگر مقررین نے کہا کہ فروغ تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی میں مہارت ،محنت،کوشش لگن، بھائی چارے،پیار و محبت، حب الوطنی، رواداری اور اداروں کی مضبوطی کرپشن کا خاتمہ بلا امتیاز احتساب، آئین ،قانون اور میرٹ کی بالا دستی سے ہی پاکستان مستحکم ہو سکتا ہے اور ملک کے لیے ترقی کی شاہراہیں وسیع ہو سکتی ہیں۔ بعد ازاں شرکاء کےلیے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا-

تازہ ترین