• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو،ناکارہ اشیاء سےبنائے گئے فن پاروں کی نمائش

جامشورو(نامہ نگار) سینٹر آف ایکسیلینس آرٹ اینڈ ڈیزائن جامشورو میں آرکیٹیکچر شعبے کے تھرڈ ائرکے طلبا و طالبات کی جانب سے کچرے اور ناکارہ اشیاء سے بنائی گئی اشیا کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح سینٹر آف ایکسیلینس آرٹ اینڈ ڈیزائن جامشورو کے ڈائریکٹر بھائی خان شر نے کیا ۔نمائش میں کچرے اور ناکارہ اشیاء سے بنائی گئی اشیاء گاڑیوں کے ناکارہ ٹائر، ٹوٹی بوتلوں کے ڈھکن، خالی بوتلوں ، پرانے کلنڈ ر ،ماچس کی خالی ڈبیوں ، آئسکریم اسٹکس، اور دیگر بے کار اشیاء سے کیمرے، لیمپ، گلدان، بیٹھنے کی کرسیاں ، فینسی آئینے ، ڈریسنگ ٹیبل،سولر لیمپ، گھڑیاں ، گٹار ، گھر کے سجاوٹ کی مختلف اشیاء اور مختلف ماڈلز اور فن پارے تیارکرکے نمائش میں رکھے ، خوبصورت ماڈلز اور فن پارے بنا کرلوگوں کو حیرت میں ڈال دیا، دیکھنے والوں نے طلباو طالبات کی صلاحیتوں کوخوب سراہا۔اس موقع پر سینٹر آف ایکسیلینس آرٹ اینڈ ڈیزائن جامشورو کے ڈائریکٹر بھائی خان شر نے کہاکائنات مین کوئی بھی چیز بے کار اور ناکارہ نہیں ہوتی بس ہر چیز کی اپنے وقت پر اہمیت اور مقام ہوتا ہے ۔

تازہ ترین