• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرک11 ہزار کے وی تاروں سےٹکراگیا، 2 مزدورہلاک،3زخمی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حالی روڈ تھانے کی حدود بدین اسٹاپ مچھلی مارکیٹ کے سامنے ٹرک کی ٹکر سے 11 ہزار کے وی تار کرنے سے 2 مزدور جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لےکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بدین اسٹاپ مچھلی مارکیٹ کے قریب خراب ٹرک کو دھکا لگاتے ہوئے ٹرک بے قابو ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹرک 11 ہزار کے وی کے تاروں سے ٹکرا گیا اور تار ٹوٹ کر کام کرنے والے مزدوروں پر جاگرے جس کے نتیجے میں 2 مزدور راجہ ولی داد اور راجہ رستم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ 3 مزدور ساون، دوست محمد اور علی اکبر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیور امید علی کو گرفتار کرکے ٹرک تحویل میں لے لیا۔ ایس ڈی او حالی روڈ کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کے لئے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کرادی گئی ہے تاہم پولیس نے آخری اطلاع تک ایف آئی آر درج نہیں کی تھی۔

تازہ ترین