• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد اشفاق نے نیول چیف گالف چیمپئن شپ جیت لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ائیر مین گالف کلب کے محمد اشفاق نے چیف آف نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی۔ اسلام آباد کے شبیر اقبال دوسرے اور لاہور کے مطلوب احمد تیسرے نمبر پر رہے۔ سینئر پروفیشنلز میں جاوید عنایت اور جونیئر پروفیشنلز میں کے پی کے ذیشان خان چیمپئن بن گئے۔

امیچرز گراس میں لاہور کے احمد بیگ اور نیٹ میں پاکستان نیوی کے کیپٹن عمران رانا فاتح رہے۔ لیڈیز ایونٹ کے گراس میں کے جی سی کی حمیرا خالد اور نیٹ میں سنیہا اسامہ نے کامیابی حاصل اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ تھے۔ تقریب میں مسلح افواج کے اعلی حکام، نمایاں سول شخصیات اور گالفرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 70لاکھ روپے کی انعامی رقم کے ساتھ یہ پاکستان کا سب سے بڑا گالف ایونٹ ہے۔

تازہ ترین