• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے پہلا ون ڈے جیت لیا، شکھر دھون کی سنچری

دمبولا (جنگ نیوز ) بھارت نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے جیت لیا۔ اوپنر شیکھر دھون نے طوفانی انداز میں کھیلتے ہوئے 132ناٹ آؤٹ اور کپتان ویرات کوہلی نے 82 ناٹ آؤٹ رنز اسکور کیے۔

اس قبل آئی لینڈرز43.2 اوورز میں 216رنز بناسکے۔ نروشن ڈکویلا 64 اور دنشکا گوناتھلاکا 35 نے میزبان ٹیم کو74 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس کے بعد ان کی بیٹنگ لائن بحران میں آگئی۔ کشال مینڈس اور میتھیوز نے36،36 رنز اسکور کیے۔

25 ویں اوور میں اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 139رنز تھا۔لیکن اس کے آخری نو وکٹ 77 رنز پرگر گئے۔نر اکشر پٹیل نے تین ، کیدا جادیو اور چاہل نے دو دو شکار کیے۔

تازہ ترین